22 ستمبر 2014 - 18:27
الحاج حسن حبیب سلمان کی وفات پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل کا تعزیتی پیغام

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل محمد حسن اختری نے اسمبلی کے ایک کویتی رکن کی وفات پر ان کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل محمد حسن اختری نے اسمبلی کے ایک کویتی رکن کی وفات پر ان کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے اس پیغام میں اسمبلی کے رکن حجۃ الاسلام و المسلمین حسین معتوق کو تعزیتی پیغام ارسال کر کے مرحوم حسن حبیب سلمان کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کی اور ان کے لیے صبر و حوصلے کے دعا کی۔
ان کے پیغام کا مکمل ترجمہ:


بسم الله الرحمن الرحيم
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ * ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
جناب حجت الاسلام و المسلمين شيخ حسين معتوق (دام عزه)
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن
انتہائی حزن و ملال کے ساتھ اسمبلی کے رکن مرحوم مغفور الحاج حسن حبیب السلمان(قدس اللہ نفسہ الزکیہ) کی وفات کی خبر سنی جنہوں نے اپنی ساری زندگی دین اسلام اور مکتب اہلبیت(ع) کی خدمت میں صرف کر دی۔
الحاج حسن حبیب سلمان نے نیازمند یتیموں کی ضرورتوں کی برآوری، مساجد اور حوزہ ہائے علمیہ کی تعمیر اور دنیا میں دیگر امور خیریہ کی انجام دہی میں موثر کردار ادا کیا۔
ہم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی میں اس مرحوم کی رحلت کو اپنے مولا صاحب العصر و الزمان(عج)، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، آپ، مرحوم کے تمام اہل خانہ، تمام مسلمانوں اور مکتب اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
نیز خداوند قادر سے دعا کرتے ہیں کہ آپ اور آپ کے خاندان والوں کو صبر اور حوصلہ عطا کرے اور مرحوم کو جوار ائمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور انہیں رسول اسلام(ص) کے ساتھ محشور کرے۔ بتحقیق وہ دعاوں کو سننے والا ہے۔ و انا للہ و انا الیہ راجعون۔
محمد حسن اختری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲